107

ملک بھر میں پرائمری اسکولز کل سے کھلیں گے شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد (الشامی نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی پرائمری اسکول کھل سے کھول دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتےہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرائمری اسکولز کھولنے سے متعلق صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ والدین کو تسلی دیناچاہتے ہیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالے اسکولز کو بند کیا گیا ہے۔ والدین، اساتذہ اور انتظامیہ نے کورونا کےدوران تعاون کیا جس پران کے مشکور ہیں۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان بھی کہا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ پرائمری ا سکول کل سے کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں