124

قائداعظم یونیورسٹی: الحاق شدہ کالجوں کے کل سے ہونے والے امتحانات مؤخر

اسلام آباد:(الشامی نیوز) قائداعظم یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کے کل سے ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے کل سے ہونے والے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ اکتوبر سے 9 اکتوبر تک کے درمیان ہونے والے امتحانات مؤخر کیے گئے ہیں۔

کنٹرولرامتحانات قائد اعظم یونیورسٹی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مؤخر ہونے والے امتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں