148

فیڈرل بورڈ: انٹر میڈیٹ امتحانات کیلیے نصاب کم کر دیا گیا

اسلام آباد:(۔الشامی نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق کم کیا گیا نصاب حتمی منظوری کے لیے قومی نصاب کونسل کو بھجوا دیا گیا


FBISE (Official)@FBISEOfficialWe have reduced the syllabus of HSSC Annual Exams 2021 and sent it to National Curriculum Council for final approval. We will publish it as soon as we will get the approval.8:49 AM · Oct 8, 202011622 people are Tweeting about this

نصاب کونسل سے منظوری کے بعد نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کردیا جائے گا۔ طلبہ و اساتذہ ویب سائٹ سے نصاب ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

قبل ازیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ امتحان2021 کیلئے نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں تعلیمی ادارے چھ ماہ بند رہے ہیں اور اس دوران پڑھائی نہیں ہوئی۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کم وقت کے باعث نصاب مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔

حکومت نے طلبا اور اساتذہ کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب کم کیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات2021 میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سوالیہ پیپز بنائے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے بعد حکومت نے پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بلایا جبکہ پرائمری کی کلاسز بعد میں شروع کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں