103

اگلے تعلیمی سال سے یکساں نصاب نافذ کرنے کا حکم

لاہور:پنجاب میں اگلے تعلیمی سال سے یکساں نصاب نافذ کرنے کا حکم دے دیا گیا ، نرسری سے پانچویں تک کا نصاب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس پر بھی لاگو ہوگا ۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایس این سی اور ماڈل نصابی کتب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتوں کی منظوری سے پنجاب میں اگلے تعلیمی سال سے سنگل نیشنل کریکولم یعنی یکساں نصاب تعلیم ہوگا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق نرسری تا پانچویں کا نصاب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا جبکہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں میں ایس این سی نفاذ کی پابند ہوگی ۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان یکساں نصاب تعلیم کے لیے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت میں یکسان نصاب تعلیم کو رائج کیا جائیگا، تاکہ پورے ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری طالب علموں کو یکساں تعلیم کے مواقع مل سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں