72

پنجاب حکومت نے درآمدی گندم خریدنے کی منظوری دے دی

(لاہور۔( الشامی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پنجاب کابینہ نے درآمدی گندم ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے خریدنے کی منظوری دے دی۔

گندم اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے جتن جاری، درآمدی گندم خریدنے کی منظوری دیدی۔ محکمہ خوراک کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے معاہدے کی بھی اجازت دے دی گئی۔

مارکیٹ میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی انتہائی کم ہے۔ سرخ، فائن آٹا بوری میں دستیاب، سرخ آٹا 60، فائن آٹا 80 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے جمعہ کے روز سے آٹے کی سپلائی انتہائی کم ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تھیلے دستیاب نہ ہونے سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

چینی کی فراہمی بھی معمول پر آنے کے باوجود قیمت کم نہ ہو سکی۔ دکانوں پر چینی بدستور 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق مارکیٹ میں کھچاو چل رہا ہے۔ آٹے کا ریٹ 860 روپے ہی رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں