77

پاکستان میں 1000 سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد: (اے پی پی) ملک میں 1000 سی سی سے کم پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 35 ہزار 536 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.13 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 34,125 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ان میں سوزوکی بولان کے 6,498 یونٹس اورسوزوکی آلٹو کے 29,038 یونٹس کاریں شامل ہیں، سوزوکی مہران کاڈیٹادستیاب نہیں ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاورموٹرکاروں کی 31,774 یونٹس پیداوارحاصل ہوئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 37,605 یونٹس کاروں کی پیداوارہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں