110

درآمدی گندم آتے ہی ملکی گندم کی قیمت 450روپے بوری کم ہوگئی ہے، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن

درآمدی گندم آتے ہی ملکی گندم کی قیمت 450روپے بوری کم ہوگئی

درآمدی گندم آتے ہی ملکی گندم کی قیمت 450روپے بوری کم ہوگئی

 اسلام آباد (الشامی نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلور ملوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا ملتان اور اٹک کی طرح ضلعی انتظامیہ نے فلور ملیں سیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو حکمرانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ فلور ملز مالکان پنجاب میں درآمدی گندم نہیں خریدیں گے اس سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگا درآمدی گندم جو پہنچ گئی ہے تو ملکی گندم کی اوپن مارکیٹ قیمت ڈیڑھ سو روپے من کم ہوگئی ہے۔ لاہور میں 1980 روپے من پنڈی اسلام آباد میں 2025 روپے من گندم کی قیمت منگل کی شام تھی۔ الشامی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ منگل کی صبح چیف سیکرٹری پنجاب نے ملتان کی چھ فلور ملوں کو ڈپٹی کمشنر کے ذریعے سیل کرا دیا فلور ملز کے عملے کو فلور ملز سے باہر نکال کر سربمہر کیا یہاں سے گندم کا سٹاک اٹھا لیا۔ عاصم رضا نے کہا کہ گندم فلور ملز کا خام مال ہوتا ہے شام کو اٹک کی دونوں فلور ملوں کو سیل کر دیا گیا یہ چھاپے بند نہ کئے تو فلور ملز مالکان راست اقدام اٹھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں