117

گلستان جوہر میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں گاڑیاں دب گئیں

کراچی (۔الشامی نیوز) گلستان جوہر میں منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ تا حال کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق پہاڑی تودا گرنے سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دب گئی ہیں ۔

ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں