197

پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی عائشہ بٹ نے اپنے محکمے پر کا پردہ فاش کر دیا

لاہور (الشامی نیوز) پنجاب پولیس کی خاتون ایس پی عائشہ بٹ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے محکمے میں ہونے والی ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کردی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ٹوئٹ میں ایس پی عائشہ بٹ نے اپنے محمکے پر ذاتی پسند ناپسند پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ محکموں کو برباد کر رہا ہے، پسند نا پسند کی بنیاد پر افسروں کا کیریئر بھی متاثر کیا جا رہا ہے، افسوس! اس بات کو چھپانے کے لیے کرپشن اور کام نہ کرنے کا الزام لگا دیا جاتا۔

عائشہ بٹ پولیس ٹریننگ کالج میں ایس پی ٹریننگ تعینات ہیں عائشہ نے بتایا کہ دیگر محکموں میں بھی اسی طرح کیا جاتا ہے،ایس پی عائشہ بٹ نے اپنا مذکورہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

ایس پی عائشہ بٹ کے شوہر عبدالوہاب لاہور میں ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ عبد الوہاب کو سابقہ سی سی پی او عمر شیخ کے کہنے پر ہی تعینات کیا گیا تھا، تاہم عمر شیخ نے میاں بیوی دونوں کی اکٹھی پوسٹنگ پر اعتراض کیا تھا،عائشہ بٹ نے ڈاکٹر آنوش اور بلال قیوم کے جانے پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سفارش بھی کروائی لیکن انہیں پوسٹنگ نہیں ملی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں