105

میری شادی کرواؤ، نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

سکھر: (الشامی نیوز )سندھ کے شہر پنو عاقل میں نوجوان شادی نہ کروانے پر احتجاجاً کھمبے پر چڑھ گیا۔

الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر پنو عاقل کے قریب نوجوان حنیف دستی شادی نہ کروانے پر احتجاجاً بجلی کے پول پر چڑھ پولیس نے نوجوان کو کھمبے سے اتار کر حراست میں لے لیا۔

کھمبے پر چڑھنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ بھائی مجھے شادی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔

نمائندہ الشامی نیوز کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شخص پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہے، دوسری شادی کرنے کا خواہشمند حنیف تین بچوں کا باپ ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان نے بجلی کے پول پر چڑھ کر شادی کروانے کا مطالبہ کیا تھا، گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے اسے پول سے اتارا گیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں