98

قدرت کا معجزہ، چار ٹانگوں اور چھوٹی ناک والی مچھلی دریافت

audio

قدرت کا معجزہ، چار ٹانگوں اور چھوٹی ناک والی مچھلی دریافت

اسلام آباد (الشامی نیوز) آبی مخلوقات پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے سطح آب میں رہنے والی چار ٹانگوں والی مچھلی دریافت کرلی۔

ماہر بحری امور مکی چارٹیرس نے وسطی امریکا میں واقع کینبیریا کے سمندر میں چھوٹی ناک اور چار ٹانگوں والی مچھلی دیکھی جو گہرے سمندر میں موجود زمین پر پیروں کی مدد سے چل رہی تھی۔

چارٹیرس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تو اس مچھلی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے مگر پھر انہوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں تاکہ وہ اس کے بارے میں‌ سب کو بتاسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ سمندر کی گہرائی میں اور بھی بہت سی مخلوقات موجود تھیں، اس خطے میں آبی جانوروں کی ایسی نادر و نایاب نسلیں ہیں جن کے بارے میں جانکاری ضروری ہے۔

چارٹیرس کا کہنا تھا کہ میں نے اس مچھلی کو خود چلتے ہوئے دیکھا، وہ تیراکی بھی کررہی تھی اور جب تھک جاتی تو زمین پر جاکر ٹانگوں سے چلنے لگتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تیراکی کے مقابلے میں آہستہ چل رہی تھی۔

تحقیقی ماہرین نے اس مچھلی کی دریافت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی غیر معمولی قسم ہے کیونکہ اب تک ایسی کوئی قسم سامنے نہیں آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں