101

فلکیات کے نایاب ترین واقعات میں آٹھ سوسال بعد بڑی تبدیلی

کراچی : سیارہ مشتری اورسیارہ زحل زمین سے 7030 کلو میٹر کے کم ترین فاصلے پرآگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرانسٹیٹوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فلکیات کے نایاب ترین واقعات میں آٹھ سوسال بعد بڑی تبدیلی ، سیارہ مشتری اورسیارہ زحل زمین سے 7030 کلو میٹر کے کم ترین فاصلے پرآگئے۔جامعہ کراچی کی رصد گاہ میں ایچ ڈی آر کیمرے سے اس منظر کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل یہ منظر 5 مارچ 1226کو دیکھا گیا تھا، اس منظر کا نظارہ اب چوبیسویں صدی میں کیا جا سکے گا،  یہ منظر پاکستان میں رات دس بجے تک دیکھا جا سکے گا ، یہ منظر فلکیات کے نایاب ترین واقعات میں سے ایک ہے، سیاروں کا ظاہری فاصلہ مکمل چاند کی چوڑائی کے صرف پانچویں حصے یعنی 20 فیصد کے لگ بھگ ہے، پچیس دسمبر کے بعد یہ ایک بار پھر ایک دوسرے سے دور ہونے لگیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں