114

دو ماہ کے بچے نے بول کر سب کو حیران کردیا

امریکا :: (الشامی آن لائن نیوز ) امریکہ میں ایک دو ماہ کے بچے نے اپنی والدہ کے الفاظ دہرا دئیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کیسیا کیمرون نے اپنے دو ماہ کے بیٹے ’روان‘ کو کہا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں، بچے نے یہی الفاظ دہرا کر والدہ سمیت تمام دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں کی جانب سے میں تم سے پیار کرتی ہوں کہنے پر بچہ بھی اپنی لڑ کھڑاتی زبان میں آئی لو یو کہہ رہا ہے، بچے کی والدہ کیسیا کیمرون بچے کی اس حرکت پر حیران رہ گئیں اور مسکرا دیں۔

اس ویڈیو کو روان کی دادی’ لارا اسکیڈسن‘ نے ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’میرا پوتا باصلاحیت ہے۔‘ ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں