88

جینز پہننے والوں کیلئے عجیب و غریب ڈیزائنز متعارف

حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایک برینڈ نے منفرد طرز کی جینز متعارف کروائی ہے جسے دیکھ کر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تو کوئی حیرانی میں مبتلا ہوگیا۔

جینز کا فیشن کسی دور میں پرانا نہیں ہوا، ہمیشہ سے ہی مختلف طرز کی جینز لڑکوں سمیت لڑکیوں میں بھی کافی مقبول رہی ہے، پھر چاہے وہ گھٹنوں پر سے ذرا سا پھٹا ہوا حصہ ہی کیوں نا ہو۔

تاہم اس برینڈ نے رواں سال دو منفرد ڈیزائنز نکالے ہیں اور اس جینز کو سلیش جینز کا نام دیا گیا ہے۔

سلیش جینز میں مختلف ڈیزائنز متعارف کروائے گئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائنچوں کے درمیان ایک سے زیادہ کٹاؤ موجود ہیں جب کہ دوسرے ڈیزائن میں ایک کٹاؤ دیکھا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں