62

بیوی 41 برس سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کیوں کھاتی ہے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ٹیکساس: (الشامی نیوز/آن لائن نیوز) کبھی کبھی میاں بیوی کے پیار کے عجیب قصے سامنے آتے ہیں، امریکا میں بھی ایسے ہی ایک جوڑے کے درمیان پیار کا یہ حیران کن قصہ سامنے آیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون ٹریسی ہاویل 41 سالوں سے شوہر کو لنچ بھجوانے سے قبل اس میں سے ایک لقمہ کھا لیتی ہیں، جب لوگوں کو اس کی وجہ سے معلوم ہوئی تو وہ حیران رہ گئے۔

یہ خاتون چار عشروں سے جب بھی اپنے شوہر  کلف فورڈ کے لیے لنچ پیک کرتی ہیں تو پہلے اس میں سے ایک لقمہ کھانا کبھی نہیں بھولتیں۔

ٹریسی ہاویل نے اس سلسلے میں فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور اپنی عجیب عادت کے بارے میں لوگوں کو بتایا، انھوں نے بتایا کہ وہ ٹیکساس میں رہائش پذیر ہیں، اور وہ اکتالیس برس سے اپنے میاں کے لیے لنچ پیک کرتے ہوئے اس میں سے ایک لقمہ ضرور لیتی ہیں۔

اس پوسٹ کے ساتھ انھوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک برگر نظر آتا ہے جس کے ایک کونے سے ایک ٹکڑا کھایا گیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ان کے شوہر کا لنچ ہے، ایک مرتبہ جب میں ان کے آفس گئی تھی تو میرے شوہر نے کہا تھا جس کے ساتھ آپ پیار کرتے ہیں اگر اس کے ساتھ لنچ شیئر کرو تو اس کا مزہ بڑھ جاتا ہے۔about:blank

یہ پوسٹ اتنی دل چسپ تھی کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے پسند کیا، ٹریسی نے بتایا کہ وہ پہلے دن سے ہی شوہر کے لیے لنچ تیار کر کے بھیجتی ہیں، لیکن شوہر کی بات کے بعد ایک مرتبہ انھوں نے لنچ پیک کرتے وقت  برگر میں سے ایک لقمہ کھا کر بھیج دیا۔

جب شوہر گھر آئے تو انھوں نے کہا کہ کسی نے ان کے لنچ میں سے لقمہ کھا لیا تھا، لیکن ٹریسی نے بتایا کہ وہ لقمہ انھوں نے ہی کھایا تھا کیوں کہ وہ انھیں جوائن نہیں کرپاتی، اور اس طرح لنچ شیئر کر لیا، اس کے بعد لقمہ کھایا ہوا لنچ بھیجنا انھوں نے اپنی عادت بنا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں