117

باکسر اور فٹ بالر کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائر فائٹر بھی بن گئیں

لاہور: (الشامی نیوز) باکسنگ اور فٹ بالر کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائر فائٹر بھی بن گئیں۔ پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد فردوس عاشق اعوان نے بائیک کی سواری کی۔

تفصیل کے مطابق باکسنگ اور فٹ بالر کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائر فائٹر بھی بن گئی ہیں۔ ریسکیو پاسنگ آؤٹ کی اختتامی تقریب کے بعد فردوس عاشق اعوان نے ہیلمٹ پہن کر بائیک ایمبولینس چلائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریسکیو میں خواتین بھی آئی ہیں ان کو پیغام ہے کہ آپ کسی سے کم نہیں، خواتین کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو بھی خواتین ریسکیو میں آنا، دکھی انسانیت کے لئے کام کرنا اور اپنے پیاروں کا بچانا چاہتی ہیں، وہ اس فیلڈ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اس وقت سیاسی طور پر زخمی ہیں، میں اس کو بھی ریسکیو کرنے کو تیار ہوں۔

تفصیل کے مطابق انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے مزید چار سو چھیالیس ریسکیو اہلکاروں کی تربیت مکمل ہو گئی ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ ریسکیورز نے پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور معان خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی خصوصی نے شرکت کی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ نئے سال کے پہلے دن ملک و قوم کی بے لوث خدمت کا عہد دہرانا ہو گا۔ ریسکیو 1122کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس کا قانون اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین ریسکیو اہلکار کسی سے کم نہیں، خواتین کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔ ہمیں اپنی بچیوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دینی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں