95

امیر سلطان نسل کے اونٹ “عرنون” کی قیمت 20 کروڑ ریال (8 ارب 40 کروڑ روپے )

 سعودی عرب کے ’عرنون‘ نامی اونٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اور مشہور اونٹ قرار دیا گیا ہے، اس کی قیمت اب 20 کروڑ ریال (8 ارب 40 کروڑ روپے سے زیادہ) ہے۔

ویب نیوز الرجل کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’عرنون‘ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے مہنگے ترین اونٹ کے طور پر شامل کیا جاچکا ہے، کنگ عبدالعزیز فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں عرنون نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

سعودی عرب کے اونٹ عرنون کی کہانی سناتے ہوئے اس کے مالک نے بتایا ہے کہ یہ اونٹ انہوں نے اپنے دوست سے خریدا تھا، متعدد مرتبہ اسے 25 ملین ریال تک خریدنے کی پیشکشیں ہوئی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔

اونٹ کے مالک کے مطابق یہ الھدب نامی نسل سے تعلق رکھتا ہے، جسے سعودی عرب میں امیر سلطان کا اونٹ کہا جاتا ہے، اس کا شمار مغاتیر کے بہترین اونٹوں میں ہوتا ہے، اس وقت اس نسل کی 60 ویں پشت چل رہی ہے۔

اونٹ کے مالک کے مطابق اس کی پیدائش 1418ء میں ہوئی تھی، میرے پاس اس نسل کے 8 اونٹ موجود ہیں جو بین الاقوامی ریس میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں