144

آسمان کا رنگ جامنی ہو گیا، لوگ حیران رہ گئے، ویڈیو دیکھیں

اسٹاک ہوم: (الشامی نیوز آن لائن نیوز ) سویڈن کے ایک قصبے میں رات کو اچانک آسمان کا رنگ جامنی ہو گیا، جسے دیکھ کر شہری حیرت زدہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے جنوبی ساحل پر واقع قصبے ٹریلبورگ میں رات کو اچانک آسمان نے عجیب رنگ بدلا، مقامی لوگ گہرے جامنی رنگ کے آسمان کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق جیسے جیسے رات ہوتی گئی، آسمان نے رنگ بدلنا شروع کر دیا، جسے دیکھ کر علاقے کے رہائشی اس کی طرف متوجہ ہو گئے۔

معلوم ہوا کہ یہ سب کیا دھرا ٹماٹر کے ایک فارم کا ہے، علاقے میں موجود ملک کے سب سے بڑے ٹومیٹو فارمز میں سے ایک میں توانائی کی بچت والا LED لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے آسمان کا رنگ جامنی ہو گیا۔

بتایا گیا کہ یہ روشنی پودوں کے لیے مفید ہوتی ہے، تاہم مقامی لوگوں نے تیز روشنی کی شکایت کی کہ رات کو ان کے گھروں پر آسمان چمک رہا تھا۔ جس پر آپریٹرز نے شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک روشنیاں بند کرنا شروع کیں۔

لیکن ٹریلبورگ کے ماحولیاتی منیجر میکائل نورن کا کہنا تھا کہ مزید کسی پریشانی سے بچنے کے لیے محکمہ ایک اور ایکشن پلان پر عمل کرے گا۔

واضح رہے کہ جب آسمان میں گہرے بادل بہت نیچے ہوں تو مختلف علاقوں میں آسمان میں رات کو اکثر غیر معمولی جامنی رنگ دکھائی دیتا ہے، جو کہ بادل نیچے سے روشن ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں